یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 5 اگست 2015 16:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کی۔ واک میں ایم پی اے باؤ اختر، ایم پی اے چوہدری شہباز، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب، ڈاکٹر غلام عباس انجم،، پروفیسر ڈاکٹر فیاض شاہ، ، پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز، ڈاکٹر ناصر حیات، پروفیسر ڈاکٹر ندیم فیروز، پروفیسر ڈاکٹر سردار عارف، ڈاکٹر تنویر قاسم، رجسٹرار محمد آصف میاں شاہد لطیف و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ڈینگی مرض ایک ناسور ہے جس کو شکست انتظامیہ اور عوام مل کر ہی دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ لائبریری شروع ہونے والی واک آئی بی ایم جاکراختتام پزیر ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈینگی آگاہی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ایم پی اے چوہدری شہباز اور چوہدری اختر نے کہا کہ ڈینگی مرض سے آگاہی کے لیے حکومت ہر قسم کے وسائل فراہم کررہی ہے۔ ہمیں اس کو تحریک کی شکل دینا ہو گی، وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری فعال کردار اداکر رہی ہے۔