جنوبی سعودی عرب میں مسجد میں خود کش دھما کہ، 17 افراد جاں بحق
جمعرات 6 اگست 2015 21:22
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) سعودی عرب میں ایک مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ، دھماکا سعودی عرب کے جنوبی شہر ابحا کی ایک مسجد میں ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا اْس وقت ہوا جب مسجد میں سعودی اسپیشل فورسز کے اہلکار نماز ادا کر رہے تھے۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیرملکی خبررساں ادارے خبررساں ادارے کو بتایا کہ بم کو ہدف پولیس کے زیر تربیت اہلکار تھے جو نماز ادا کررہے تھے۔
تاہم انہوں نے یہ تصدیق نہیں کی کہ بم پہلے سے مسجد میں موجود تھا یا پھر یہ خودکش دھماکا تھا۔ عرب نیوز کے مطابق جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ سعودی ایمرجنسی فورس کے زیر استعمال تھی۔دھماکے میں 17افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتالو ں میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا اور سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.