عوام نے کارکردگی اورخدمات کے عوض ووٹ دینا چھوڑ دیاہے، مہدی شاہ

جمعہ 7 اگست 2015 22:30

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ عوام نے کارکردگی اورخدمات کے عوض ووٹ دینا چھوڑ دیاہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں سکردوکے عوام نے ثابت کردیاکہ وہ کسی امیدوار کو اسکی کارکردگی یا اجتماعی کام کے عوض ووٹ نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرووٹ کام اورکارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھ کر دیتے توشگر کوضلع بنانے پرشگرکے عوان ن لیگ کوووٹ دیتے کھرمنگ میں لوگوں نے اقبال حسن کو ووٹ نہیں دیا لکہ آغافوکر کو ووٹ دیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے چھومک آرسی سی پل کیلئے 28کروڑ روپے رکھوایا تھامگرچھومک کے عوام نے مجھے ووٹ نہیں دیا اس سے ثابت ہوتاہے کہ عوام کو نمائندوں کی کارکردگی اورانکے گاوں سے کوئی غرض نہیں ۔

متعلقہ عنوان :