میانوالی : وزیر اعظم نواز شریف نے عیسی خیل کی بحالی کے لئے 20 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔
امداد سے جانی نقصان کی تلافی تو نہیں ہو سکتی تاہم لواحقین کی مدد ضرور کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اگست 2015 11:31
میانوالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نے عیسیٰ خیل کی بحالی کے لیے بیس کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔ یہاں آ کر خود سیلاب کی صورتحال دیکھ رہا ہوں۔ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔
سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ حکومت امداد کے لیے معاوضہ دے بھی دے تو جانی نقصان کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی یافتی علاقوں کی صف میں شامل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
حکومت گھر گھر خوشحالی لانے کے لئے کوشاں ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری کا راستہ یہاں سے گزرتا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے یہاں ترقی ہو گی اور خوشحالی بھی آئے کیونکہ اس منصوبے سے یہاں رہنے والے افراد کو روزگار ملے گا۔ پہاڑی علاقوں میں طغیانی اور بارشوں کی زیادتی کے باعث سیلاب آیا. ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی طغیانی سے بچاؤ کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی. نالوں کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ آج کا پاکستان دو سال پہلے کے پاکستان سے بہت بہتر ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.