بھارت نے پولیس تحویل میں تشدد کے ذریعے ہلاک ہونے افراد کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
5 سالوں میں12 ہزار افراد پولیس گردی کا شکار ہوگئے ، زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے،رپورٹ
اتوار 9 اگست 2015 16:06
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء ) بھارت نے پولیس تحویل میں تشدد کے ذریعے ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،5 سالوں میں12 ہزار افراد پولیس گردی کا شکار ہوگئے جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے آلودگی، اغوا، اقلیتیوں پر زندگی تنگ کرنے کی وارداتوں کے بعد جیلوں میں پولیس کے ہونے والے تشدد میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پولیس گردی نے معصوم لوگوں پر تشدد کی انتہا کر دی۔(جاری ہے)
حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں 2007سے 2012 کے دوران 12 ہزار افراد جیل میں مارے گئے جن میں سے 3532 افراد پولیس تشدد سے ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا مرنے والوں میں زیادہ ترمسلمان یا اقلیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پولیس تحویل میں موجود متعدد افراد کو کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں مجرم قرار دے کر گرفتار کیا جاتا ہے اور تھانے میں لمبے عرصے کے لیے قید کردیا جاتا ہے۔ نہ جرم نہ شواہد نہ کورٹ کچہری، کچھ عرصے بعد ان افراد کو جھوٹے ان کاؤنٹر میں دہشت گرد قرار دے کر مار دیا جاتا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ بھی اس سارے معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.