سیکورٹی اداروں کی مسلم باغ اور ژوب میں کارروائیاں ، کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت3دہشت گرد گرفتار

اتوار 9 اگست 2015 17:42

کوئٹہ۔09اگست ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء ) فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے مسلم باغ اورژوب کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت3دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے مسلم باغ کے علاقے نسئی میں چھاپہ مارکر تحریک طالبان کے اہم کمانڈر اور زمان اخونزادہ کے قریبی ساتھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد حال ہی میں وزیرستان سے بلوچستان آیا تھا جس نے ژوب ،ڈی آئی خان روڈ اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنی تھیں ۔ایف سی ترجمان نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں ایف سی اورحساس ادارے نے ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایف سی نے گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :