جنسی تشدد ویڈیو اسکینڈل کے دل دہلا دینے والے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کچھ متاثرہ خاندان نقل مکانی کر گئے‘ ذرائع

اتوار 9 اگست 2015 18:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) قصور کے نواحی گاؤں حسین خان والا میں بچوں پر جنسی تشدد ویڈیو اسکینڈل کے دل دہلا دینے والے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کچھ متاثرہ خاندان نقل مکانی کر گئے ۔

(جاری ہے)

قصور کے علاقہ حسین خان والا میں بچوں پر جنسی تشدد سکینڈل منظر عام آنے کے بعد پورے ملک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور ہر گھر میں یہ واقعہ موضوع بحث ہے ۔سکینڈل کے سامنے آنے اورسیاسی شخصیات کی متاثرہ علاقے میں آمد کیوجہ سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی متاثرہ علاقے میں موجود ہیں جس کے بعد کچھ خاندان اپنی عزت بچانے کے لئے وہاں سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :