Live Updates

(ن) لیگ سمیت کسی جماعت بھی شمولیت کا فیصلہ آئندہ تین ماہ تک کروں گا ‘ عمران خان سیاست ضرور کر یں مگر کچھ اصول بھی ہونے چاہیے ‘ سوشل میڈیا میں40ہزا ر سے زائدلوگ (ن) لیگ میں شمولیت کا مشورہ دے رہے ہیں،پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا انٹرویو

اتوار 9 اگست 2015 21:16

(ن) لیگ سمیت کسی جماعت بھی شمولیت کا فیصلہ آئندہ تین ماہ تک کروں گا ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست۔2015ء) پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے سیاست کر نی ہے مگر (ن) لیگ سمیت کسی جماعت بھی شمولیت کا فیصلہ آئندہ تین ماہ تک کروں گا ‘ عمران خان کو سیاست ضروری کر نی چاہیے مگر کچھ اصول بھی ہونے چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو جاوید ہاشمی نے مجھے سوشل میڈیا میں40ہزا ر سے زائدلوگ (ن) لیگ میں جبکہ3ہزار کے قریب لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کا مشورہ دے رہے ہیں مگر میں (ن) لیگ سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ اپنے حلقے کے عوام اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ تین ماہ تک کر لوں گا ۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج بھی عمران خان کا پاکستان میں فائن کلب موجود ہے مگر عمران خان کی سیاست میں اصول نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی میں بھی چاہتاہوں کہ عمران خان پاکستان کی سیاست میں رہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے کی بجائے اصول اور نظر یے کی سیاست کر یں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات