پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہو گا

پیر 10 اگست 2015 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا ضلعی رابطہ اجلاس کل (منگل )ضلع کونسل ہال جھنگ میں صبح 10بجے منعقد ہو گا۔ چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصل آبادڈویژن میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکول مالکان شر کت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد بے وسیلہ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کے توسط سے تعلیم عام کرنے میں سکول پارٹنرز کے کردار کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت ہے ۔