پشاوربورڈآف ا نٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جناح کالج فار وویمن کی فرح گل نے 1002 نمبرحاصل کرکے پہلی ،چار طالبات حسینہ افضل ،حنا شمس ،ماریہ احمد،شفق تنویر995 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن

پیر 10 اگست 2015 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پشاوربورڈآف ا نٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں طالبات ایک بار پھر بازی لی گئیں جبکہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کامران خان نے جنرل سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی -پشاور انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بورڈ کے نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں جناح کالج فار وویمن کی فرح گل نے 1002 نمبرحاصل کرکے پہلی جبکہ چار طالبات حسینہ افضل ،حنا شمس ،ماریہ احمد،شفق تنویر995 نمبروں کے ساتھ دوسری اور جناح کالج کی ہی الوینہ کرم اور ذوینور فدا نے 994 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پر ی انجینئرنگ گروپ میں اسلامیہ کالج پشاور کے عبدالرحمن نے 984 نمبرلیکر پہلی میاں سجاول شاہ نے 983 نمبر وں کے ساتھ دوسری اور 981 نمبرلیکر اسلامیہ کالج کے ہی طالب علم سیف اﷲ نے پشاور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل سائنس گروپ میں 944 نمبر حاصل کرکے اسلامیہ کالج کے طالب علم نے پہلی اور خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے طالب علم کامران خان نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،کنٹرولر امتحانات حمیداﷲ مروت کے مطابق 49 ہزار ایک سو 92 امیدوار وں نے حصہ لیا جس میں سے 35 ہزار 35 طلباء کامیاب ہوئے مجموعی طور پر نتیجہ 71 فیصد رہا بورڈ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو باالترتیب50 ہزار 45 ہزار اور 40 ہزار کے نقد انعامات دئے گئے۔