زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی ‘حمائمہ ملک
منگل 11 اگست 2015 13:47
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی اسی لیے وہ اپنے نام سے جانی جاتی ہیں-حمائمہ ملک کی نئی پاکستانی فلم 14 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ایک مختلف روپ میں فلم بینوں کو نظر آئیں گی۔
حمائمہ ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کافی محنت کی اور وہ اپنے گھر سے لے کر شوبز تک اپنا ہر کام خود ہی کرتی ہیں۔(جاری ہے)
حمائمہ ملک نے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے لے کر کیرئیر کے متعلق متعدد باتیں بتائیں اور کہا کہ ان کے نزدیک خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں زندگی میں کبھی کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی۔
اپنی نئی فلم ’دیکھ مگر پیار سے‘ کے حوالے سے حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے اور وہ اس میں ایک دلچسپ کردار ادا کر رہی ہیں۔فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف کردار ادا کیے ہیں جن میں سے کچھ کو عوام پسند کرتے ہیں اور کچھ کو نہیں-ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی جانب سے کیے جانے والے کردار فلموں کی مانگ ہوتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.