فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 13 اگست کو کیا جائے گا

منگل 11 اگست 2015 16:46

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام اپریل ۔ جون 2015ء میں منعقد ہونے والے ہائر سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 2015ء کے نتائج کا اعلان 13 اگست (جمعرات) کو دن ایک بجے کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کرنے کے لئے امیدواروں کو Fb Space Roll Number لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہوگا۔ اگر کسی امیدوار کو 22 اگست 2015ء تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دن کے اندر اندر بنام کنٹرولر امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔