بوائز پرائمری سکول ایڑ گلی پاچھیوٹ کی عمارت تعمیر نہ ہونے پر معصوم بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

10سال کا عرصہ گذرنے پر عمارت تعمیر نہ ہو سکی جس کے باعث درجنوں زائد طلباء و طالبات ادارہ کو چھوڑ گئے

بدھ 12 اگست 2015 13:13

پاچھیوٹ‘ داتوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بوائز پرائمری سکول ایڑ گلی پاچھیوٹ کی عمارت تعمیر نہ ہونے پر معصوم بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا موسم کی تلخ و تند صورتحال باعث طلباء و طالبات بیمار وں میں مبتلا‘زلزلہ کو 10سال گذرے ٹھیکیدار بھاری رقم لے اڑا ‘ لمبے عرصہ سے معصوم طلباء طالبات مسجد میں تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے پر مجبور‘ عوام علاقہ و سماجی تنظیموں کا شدید احتجاج ‘قوم و ملک کے مستقبل سے کھیلنے اور کرپشن کے ذریعہ قومی دولت ہڑپ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ‘تفصیلات کے مطابق 2005ء کے تباہ کن زلزلہ کے بعدعمارتیں مکمل تباہ ہوئیں ایرا اور سیرا کی صورت میں از سر نو تعمیرکے لیے اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا ٹھیکیداران نے ٹینڈر بھرے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر تاحال ادارہ جات کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی گذشتہ روز انسانی حقوق تنظیم و ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ممبر لوکل کونسل محمد عزیز‘زاہد احمد ‘عابد اسحاق ‘اور پرائمری سکول کے ننھے طلباؤ طالبات نے کہا کہ زلزلہ کے وقت بوائز پرائمری سکول ایڑ گلی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 90کے قریب تھی اور 10سال کا عرصہ گذرنے پر عمارت تعمیر نہ ہو سکی جس کے باعث درجنوں زائد طلباء و طالبات ادارہ کو چھوڑ گئے اور زیر تعلیم دیگر طلباء طالبات کا تدریسی عمل مسجد میں شروع کیا گیا اس حوالہ سے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں اس طرز کے عمل میں ہم کہیں گناہ کا ارتکاب تو نہیں کر رہے ٹھیکیدار جو اپنے آپ کو ریاستی جماعت کا دعوے دار کہتا ہے اور 6سال سے ٹرخاؤ پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور اس نام نہاد ٹھیکیدار کی کمپنی بھی برائے نام ہے اور کودال اور بیلچہ تک اس کمپنی ک پاس موجود نہیں بچے سردی اور گرمی کے تیز و تند حملوں میں بیمار پڑنے لگے اور قوم کے معصوم بچوں نے تعلیم کو ادارہ ھذا سے خیر باد کہہ دیا علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران ‘ضلعی انتظامیہ ‘ ڈی آر یو کے ذمہ داران او ر حکومت آزاد کشمیرسے متعدد بار استدعا کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی عوام علاقہ نے کہا کہ ملک و قوم کے مستقبل کو تاریکیوں میں ڈبونے اور تجوریاں بھرنے والے غاصبوں اوردہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے اوربوائز مڈل سکول ایڑ گلی کی تعمیر فی الفور کی جائے۔