قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم فاروق ستار
سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 14:23
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ایم کیو ایم کا 19 نکاتی مراسلہ پیش کر رہے ہیں. ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سماجی، فلاحی اور تمام دیگر سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، متوسط طبقے کو جمہوری کردار ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے، ماورائے آئین چالیس سے زائد کارکنان کو قتل کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ہم نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
الطاف بھائی آزادی حق رائے استعمال کرتے ہیں.
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ہمارے کئی کارکنان کو لا پتہ کیا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے دوران بھی الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔اس سےقبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فیصلہ حتمی ہے اور قومی اسمبلی میں بھی استعفے آج ہی جمع کروائے جائیں گے. واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 51 اراکین نے استعفے جمع کروادئے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.