Live Updates

عمران خان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنا چاہیے،شیخ رشید

بدھ 12 اگست 2015 14:53

عمران خان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنا چاہیے،شیخ رشید

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنا چاہیے، وہ اسمبلی کے اندر اپنا کردار ادا کریں، ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ سے باہر نہیں جانا چاہیے اگر وہ گئے تو باہر ہی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقامی طور پر کئی مسائل نے جنم لیا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہونے چاہئیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی سے استفعے نہیں دینے چاہئیں، ان کی اسمبلی میں آواز ہے اسے ختم کرنے سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی آواز پہلے سے بند ہو چکی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب عمران خان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنا چاہیے، وہ اسمبلی کے اندر اپنا کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات