پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی طلباء کے لیے مختص سیٹوں پر اورسیز پاکستانیوں کا داخلہ دینے کا فیصلہ

بدھ 12 اگست 2015 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی طلباء کے لیے مختص سیٹوں پر اورسیز پاکستانیوں کا داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اس حوالے سے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ20اگست تک بڑھا دی ہے ۔انٹری ٹیسٹ 30اگست کو 12سنٹروں پر منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان سیٹوں پر داخلہ لینے کے لیے لازمی ہے کہ طالبعلم یااس کے والدین کے پاس بیرون ملک کا ریذیڈنٹ پرمٹ ہونا لازمی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے اور اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سے تصیدق ہونی چاہیے ۔

امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھتا ہو ۔والدین کے اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سے ممبرشپ ہونی چاہیے۔طالبعلم کے لیے ضروری ہے کہ اس نے بیرون ملک یا پاکستان سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان میں 60فیصد نمبر لیے ہوں جبکہ رزلٹ کا انتظا ر کرنے والے 50روپے کا بیان حلفی جمع کروائیں گے