اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2015ء کے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 12 اگست 2015 19:27

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2015ء کے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، ایم ایس سی شماریات، ایم بی اے/ایم پی اے، ایل ایل ایم/ایم ایس شریعہ شامل ہیں۔

یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر 2015ء مقرر کی گئی ہے۔ ایڈمیشن ٹیسٹ 15 سے 20 اکتوبر کے درمیان منعقد ہو گا۔ ٹسٹ/انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ 31 اکتوبر 2015ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائے گی۔