ہدیٰ احسان نے او لیول میں اسٹار4حاصل کر کے اسکالر شپ حاصل کر لیا

جمعرات 13 اگست 2015 14:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) تعلیم حاصل کرنے میں لڑکیوں کا کردار ہمیشہ سے ہی منفرد رہا ہے۔ہدیٰ احسان نے بھی اپنے کالج میں او لیول میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سکالر شپ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

اس نے اینجل انٹر نیشنل کالج کی طرف سے کیمبرج یونیوسٹی کے بین الاقوامی امتحان میں اسٹار 4اور 4Asحاصل کرنے کے بعد اپنی کلاس میں نہ صرف دوسری پوزیشن حاصل کی بلکہ سکالر شپ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔اس کامیابی پر اس کے تمام گھر والوں ،دوستوں اور رشتے داروں نے مبارک باد دی ہے۔