یوای ٹی کے زیر اہتمام بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ میں45 ہزار امیدوار حصہ لیں گے

جمعرات 13 اگست 2015 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام16 اگست کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں45 ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔بی ایس سی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کے لیے منعقدہ انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سیکورٹی اداروں اور ٹریفک پولیس نے بھی اپنا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

ترجمان یوای ٹی ڈاکٹر تنویرقاسم کے مطابق اس مقصد کے لیے پنجاب میں12 امتحانی سنٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،مین کیمپس، لاہوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کالاشاہ کاکو کیمپس ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا۔انجینئرنگ کالج، بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی، ملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی،خانیوال روڈ، ملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ، فیصل آباد،انجینئرنگ کالج، اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور، انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، رسول ،ڈاکٹر اے۔

(جاری ہے)

کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، میانوالی میں امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں۔تمام امیدوار ٹیسٹ مرکزپر انٹری ٹیسٹ کے دوران امیدوار کو شناخت کے لیے تصویروالا دستاویزی ثبوت جیسے اصل قومی شناختی کارڈCNIC، میٹرک کی سند، ڈومیسائل وغیرہ ہر صورت میں مہیا کرنا ہو گا ورنہ وہ مشترکہ داخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہو ں گے۔ انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ 28 اگست کی درمیانی رات کو ویب سائٹ admission.uet.edu.pk پر upload کر دیا جائے گا ۔ ٹیسٹ مراکز میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔