ٹنڈو محمد خان ٹیچرز بھرتی میں گھپلوں کا انکشاف،سینکڑوں ،جعلی بھرتی میں40فیصد امیدواروں کی اسناد جعلی نکلی

جمعرات 13 اگست 2015 22:51

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)ٹنڈو محمد خان ٹیچرز بھرتی میں گھپلوں کا انکشاف،سینکڑوں ،جعلی بھرتی میں40فیصد امیدواروں کی اسناد جعلی نکلی،ایم پی اے کی اہلیہ اور صوبائی وزیر کے اسسٹنٹ بھی جعلی بھرتی میں ملوث۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم حیدرآباد اور ڈی او ایلیمینٹری ایجوکیشن مٹیاری اکبر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کے صوبائی سیکریٹری تعلیم کے احکامات پر کی جانے والی انکوائری کے دؤران معلوم ہوا کے ٹنڈو محمدخان میں سندھی ،عربی زباں کے بغیر انٹرویو ،اشتہار کے کی جانے والی 1500جعلی تقرریوں میں ایک ایم پی اے کی اہلیہ اور صوبائی وزیر کے اسسٹنٹ بھی شامل ہیں ،انہوں نے بتایہ کے انکوائری میں معلوم ہوا کے ہونے والی بھرتی میں40فیصد امیدواروں کی صند ڈگریز بھی جعلی ہیں جس کے ذریعے جعلی بھرتیاں کی گئی،اس سلسلے میں تفصیلی ثبوتوں کے ساتھ رپورٹ صوبائی سیکریٹری تعلیم کو لیٹرنمبرDSE,HYD:,SUP-03/27-7-15کو بھیج دی ہے جس کے بعد مجھ پر مٹیاری میں نامعلوم لیڈیز نے شرپسند افراد کے ہمراہ ایجوکیشن دفتر پر حملہ کرکے شیشے توڑکر مجھ سے بدتمیزی کی۔