ٹی وی اداکارہ سر پر6 ٹانکوں کے باوجود شوٹنگ کے لئے پہنچ گئی
جمعہ 14 اگست 2015 16:10
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)بھارت کی ٹی وی اداکارہ سربھی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں، ان کے سر پر 6 ٹانکے لگے لیکن اس کے باوجود وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئیں۔سربھی ٹی وی شو قبول ہے میں صنم کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں انہیں فلم کا ایک اور کردار دھکا دیتا ہے، اس مقصد کے لئے متعدد بار ریہرسلز کی گئیں لیکن عکسبندی کے وقت سربھی لڑکھڑا گئیں اور سر کے بل فرش پر جا گریں، گرتے ہی وہ بیہوش ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔
چند گھنٹوں کے بعد سربھی ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ایسی حالت میں شو کے سیٹ پر پہنچیں جب ان کے سر پر 6 ٹانکے لگے تھے اور بڑی سی پٹی بندھی ہوئی تھی۔ سربھی بضد تھیں کہ وہ پٹی کھول کر باقی کا کام مکمل کروا دیتی ہیں لیکن ڈرامے کے ہدایتکار نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔اس حوالے سے ایک انٹرویو میں سربھی نے کہا کہ ڈرامے کی متعدد شوٹنگ پہلے ہی کسی وجہ سے کینسل ہو چکی تھیں، ایسے میں میری خواہش تھی کہ میری وجہ سے کام نہ رکے لیکن ڈائریکٹر نے مزید شوٹنگ سے انکار کر دیامزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.