پشاور سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو سزائے موت پر شہدا کے لواحقین کا اطمینان کا اظہار ،سولہ دسمبر کو چھٹی کا بھی اعلان کیا جائے
جمعہ 14 اگست 2015 16:14
پشاور(92نیوز) شہداء آرمی پبلک سکول کے شہدا کے والدین نے مجرموں کو سزائے موت کے پروانے جاری ہونے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مطالبات کے لئے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کےمطابق آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کے خون کے ساتھ بربریت اور سفاکی کا کھیل کھیلنے والے دہشت گردوں کے موت کے پروانوں پر آرمی چیف نے دستخط ثبت کئے تو شہداء کے والدین نے اطمینان کا سانس لیا شہداء کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے ملک کو متحد کرنے کےلئے جو قربانی دی اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
شہداء کے والدین نے اے پی ایس کے شہیدوں کی قربانیوں کو سرکاری سطح پرتسلیم کرانے اور دیگر مطالبات کےلئے اسلام آباد کا رخ کرلیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوئے۔ شہداء کے والدین کا موقف ہے کہ قیام پاکستان کےلئےمسلمانوں نے جان قربان کی تو اے پی ایس کے شہداء نے تعمیر و اتحاد پاکستان کےلئے جان کے نذرانے پیش کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.