اسلام آباد کا جناح کنونشن سنٹر ملی نغموں سے گونج اٹھا
تقریب میں راحت فتح علی خان کے ملی نغمے نے شرکاپر سحر طاری کر دیا شرکا نے دل کھول کر داد دی
جمعہ 14 اگست 2015 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) اسلام آباد کا جناح کنونشن سنٹر ملی نغموں سے گونج اٹھا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں شرکا کے جوش و جذبے نے چار چاند لگا دیئے تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں صدر ، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے خصوصی طور پر شرکت کی صدر مملکت نے پرچم کشائی کی جبکہ ملی نغموں نے سماع باندھ دیا ۔
تقریب میں راحت فتح علی خان کے ملی نغمے نے شرکاپر سحر طاری کر دیا شرکا نے انہیں دل کھول کر داد دی ۔مرکزی تقریب میں فنکاروں نے مختلف خاکے پیش کئے جن میں آزادی کے رنگ نمایاں تھے، شرکا نے چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی کو بے حد سراہا۔جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.