پشاور، ایف آئی اے نے فیس بک کے ذریعے طالبات کو بلیک میل کرنیوالا گینگ پکڑ لیا
اتوار 16 اگست 2015 11:55
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پشاور میں بڑے پیمانے پر فیس بک پر طالبات کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزموں کو گرفتار لر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے طالبات کو فیس بک کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ دھر لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے کے مطابق فیس بک کے ذریعے کالج کی طالبات کی تصاویر کو غلط طریقے سے استعمال کر کے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا جبکہ کئی طالبات سے رقم ہتھیانے کی کوشش کی گئی، دیگر طالبات کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
گنداگیر کے نام سے فیس بک آئی ڈی بنانے والے اس گینگ نے متعدد فیس بک پیجز بنا رکھے تھے جن پر پشاور کے مختلف کالجز کی طالبات کی تصاویر دی گئی تھیں۔(جاری ہے)
ایف آئی اے کے مطابق اس گینگ کا سرغنہ انجینئرنگ کا طالب علم بتا یا جاتا ہے۔گرفتار ہونے والا اس کا دوسرا ساتھی بلدیاتی کونسلر ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق طالبات کو بلیک میل کرنے کا یہ سلسلہ پہلے 2008ء میں شروع ہوا جو 2010ء تک جاری رہا۔
بعد میں 2012ء سے یہ سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا۔فیس بک پر پیغامات میں اس گینگ نے ایف آئی اے کو بھی چیلنج کر رکھا تھا تاہم ایف آئی اے حکام اس وقت حرکت میں آگئے جب ایک شہری نے اس بارے میں اس کی شکایت کی اور انہیں فیس بک کے ایڈمنسٹریٹر کا فون نمبر فراہم کر دیا۔ایف آئی کے مطابق اس گینگ کے ایک اور نوجوان کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے جسے عنقریب گرفتار کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.