وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری ، آئندہ اجلاس میں بنک کے صدر کی تقرری کی جائے گی اور بنک کا دائرہ کار متعین کیا جائیگا، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود
اتوار 16 اگست 2015 19:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری دیدی۔ اتوار کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے قیام کے حوالے سے نمائندہ اجلاس جو 24,25 اگست کو جارجیا میں منعقد ہو گا کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بنک کے صدر کی تقرری کی جائے گی اور بنک کا دائرہ کار متعین کیا جائیگا۔ جس پر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری دی گئی۔(جاری ہے)
سیکرٹری خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان ترکی کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ممالک آئندہ اجلاس میں پاکستان اور ترکی کو ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے دائرہ کار میں لانے کی باقاعدہ تجویز پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ وزارتوں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے تاکہ بنک کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کا موقف بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے قیام کے معاہدے پر 29 جون کو 57 ممالک کے نمائندوں نے دستخط کئے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے و زیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.