ریحام خان تحریک انصاف کو”بھاری“ پڑ گئیں، انتخابی مہم چلا کر بھی امیدوار کو کامیاب نہ کرا سکیں
اتوار 16 اگست 2015 23:32
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں پرجوش الیکشن مہم چلائی اور اپنی سیاست کا آغاز کیا تاہم ”بھابھی “ کا عملی سیاست میں قدم اور پرجوش تقریریں تحریک انصاف کو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکیں ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے آبائی علاقے ہری پور میں ہو نے والے ضمنی الیکشن میں خوب بڑھ چڑ کر حصہ لیااور اس سلسلے میں کئی جلسوں اور کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
ریحام خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں گھر گھر جا کر خواتین سے بھی ملاقاتیں کی لیکن ان کی محنت پی ٹی آئی کو فائدہ نہ پہنچا سکی بلکہ وہ الٹا پارٹی کیلئے ''بھاری،، ثابت ہوئیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مختلف موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا تھاکہ ریحام خان سیاست میں حصہ نہیں لیں گی تاہم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں عمران خان اور ریحام خان نے ملکر الیکشن مہم چلائی۔
اس کے بعد ریحام خان سے سیاست میں حصہ لینے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔ الیکشن مہم کے دوران ریحام خان کے جلسوں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ”بھابھی“کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی تقریریں سننے کے لیے جلسوں میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا۔ریحام خان کی جلسے میں آمد اور تقریروں کے دوران پی ٹی آئی کے کار کنوں کی بھیڑ اور پرجوش نعرے بازی کے جواب میں ریحام خان یہ کہنے پر بھی مجبور ہو گئیں کہ میری آمد پر پی ٹی آئی کے جتنے کارکن جلسہ گاہ میں جمع ہیں ،اب میں وزیرستان میں جلسہ کر کے دیکھوں گی کے کیا آپ سب وہاں بھی اسی جوش و ولولے کے ساتھ آئیں گے یا نہیں ؟۔ریحام خان نے حلقہ 19میں الیکشن مہم کے لیے بہت محنت کی لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.