لاہور : صوبائی وزیر داخلہ شجا ع خانزادہ پر خود کش حملہ، تانے بانے لاہور سے آن ملے
سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 13:00
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر ہونے والے خودکش حملہ کے تانے بانے لاہور سے ملنے لگے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کے ساتھ مل کر شادمان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خودکش حملہ آور کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے۔باوثوق ذرائع کے مطابق اتوار کے روز اٹک میں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد پولیس اور حساس اداروں نے فوری طور پر اٹک کے علاقہ میں کی جانے والی فون کالز کو ٹریس کیا جن میں سے ایک مشکوک کال لاہور کے علاقہ لارنس روڈ سے کی گئی تھی جس میں صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کی نقل و حرکت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی تھیں ۔
جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شادمان اور سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب حساس اداروں نے ملک بھر میں آرمی پبلک سکول پشاور طرز کے دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصے میں آرمی پبلک سکول پشاور طرز حملے کی منصوبہ بند کر رہے ہیں۔
خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی کے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کی دھمکیاں ہیں۔ دہشت گرد آرمی پبلک سکول پشاور طرز کے حملے کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں چنانچہ تمام اداروں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے اور سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ تمام وی وی آئی پی شخصیات اپنی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔اہم شخصیات عوامی مقامات پر جانے سے قبل آگاہ کریں اور صرف انتہائی ضرورت کے مطابق نقل و حرکت کریں تاکہ دہشت گردوں کو کوئی آسان ہدف نہ مل سکے۔ یاد رہے کہ اٹک حادثے کے بعد سکیورٹی ادارے اور حساس ادارے ایک مرتبہ پھر سے الرٹ ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشن کے نتیجے میں متعدد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے.جبکہ اٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے.مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.