وزیراعظم کی اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم ، زمین کے حصول کے مرحلے کو حتمی شکل دیدی گئی
پنجاب ایک ہزار ، خیبر پختونخوا 187کنال ، گلگت بلتستان 858 کنال زمین سکیم کیلئے فراہم کرے گا
پیر 17 اگست 2015 15:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) طویل انتظار کے بعد وزیرا عظم کی متوسط طبقے کیلئے اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمین کے حصول کے مرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ، اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کیلئے پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں دو ہزار کنال زمین کے حصول کے مرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ، صوبوں میں متوسط طبقے کے خاندانوں کیلئے سستے رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائینگے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پنجاب سے ہزار کنال ، گلگت بلتستان سے 858 کنال ، خیبر پختونخوا سے 187 کنال زمین اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کیلئے حاصل کی جبکہ بلوچستان نے بھی اس سکیم کیلئے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے سرکاری ریکارڈ کے مطابق حکومت 2013-14ء کے بجٹ میں اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کیلئے 3.5بلین جبکہ 2014-15ء کے بجٹ میں چھ بلین مختص کئے تاہم بدقسمتی سے کچھ بیورو کریٹس کی رکاوٹوں کے باعث اس سکیم پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.