سنگار پور میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب پرچم کشائی
پیر 17 اگست 2015 16:13
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) پاکستان کی 69ویں یوم آزادی کے موقع پر سنگا پور میں تقریب منعقد ہوئی جو پورے جوش و خروش ،قومی جذبے اور ولولے سے منائی گئی ۔پاکستانی کمیونٹی اور سنگا پور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کے اہل خانہ اور عملے نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
سنگا پور میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر تنویر اختر خاصخیلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی اور اس کی تخلیق پر روشنی ڈالی ۔ہائی کمشنر نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پاکستان کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی پر بھی روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
انہوں نے خاص طور پر پاکستانی افواج کے ضرب عضب میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا ۔
ہائی کمشنر نے حکومت کی خارجہ پالیسی میں کامیابیوں کے حصول کو سراہااو رعوامی جمہوریہ سنگا پور کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات کا ذکر بھی کیا۔اپنی تقریر میں پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان میں معیشت کی ترقی کو خصوصی طور پر بیان کیا اور سنگا پور کے سرمایہ کاروں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ہائی کمشنر نے سنگا پور میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی کمیونٹی نے کمشنر کو اپنے پورے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور سنگا پور کے دو طرفہ باہمی تعلقات کو مضبوط کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.