توانائی کے شعبے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل ملک میں مجموعی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے، اسحاق ڈار
ڈی پی سی ٹو کے تحت منصوبوں کا فروغ اور اس پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت باعث اطمینان ہے، اجلاس سے خطاب وزارت پانی و بجلی کی جانب سے گردشی قرضوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی مذکورہ منصوبے اور ڈی پی سی سے متعلق دیگر معلومات حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کیلئے عوام کیلئے جاری کی جائیں گی
پیر 17 اگست 2015 22:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل ملک میں مجموعی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے، ڈی پی سی ٹو کے تحت منصوبوں کا فروغ اور اس پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت باعث اطمینان ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈی پی سی ٹو پروگرام میں پیش رفت پر ہونیوالی پیشرفت کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
وزارت خزانہ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے کی ترقی اور متعلقہ فنڈز کے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور جاپان کے ادارے جائیکا کی جانب سے اجرا ء کے حوالے سے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ (ڈی پی سی ٹو) پروگرام پر ہونیوالی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل ملک میں مجموعی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے ۔
وزیر خزانہ نے ڈی پی سی ٹو کے تحت منصوبوں اور اس پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت پانی و بجلی کی جانب سے گردشی قرضوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مذکورہ منصوبے اور ڈی پی سی سے متعلق دیگر معلومات حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کیلئے عوام کیلئے جاری کی جائیں گی۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.