وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے قطر کے چیف آف آرمی سٹاف کی ملا قا ت
منگل 18 اگست 2015 12:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے قطر کے چیف آف آرمی سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم کی ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صنعت اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ قطری فوج کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قطری فوج کے سربراہ میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے مضبوط تعلقات کے لئے ٹھوس بنیادیں رکھی ہیں اور آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور قطر سے پاکستان کے دوستانہ اور قریبی تعلقات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کے لئے اہم ملک ہے اور خطے بھر میں قطر کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان میں صنعت اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران قطری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیھکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کو سراہا اور قطر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.