سابق چیئرمین پیمرا کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا
منگل 18 اگست 2015 14:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے کیلئے دائر کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت میں پیش ہوکر ان کاموقف اختیار کیا کہ حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے اور میرے موکل کو مسلسل ہراساں کررہی ہے ۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بدنیتی پر مبنی ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم جاری کرے ۔ بعد ازاں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت پچیس اگست تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چوہدری رشید احمد کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.