پردہ کرنے کی پاداش میں طلبہ کو داخلہ نہ دینے کا کیس،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور محکمہ ہائر ایجوکشن سے جواب طلب

منگل 18 اگست 2015 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے پردہ کرنے کی پاداش میں طلبہ کو داخلہ نہ دینے کے کیس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور محکمہ ہائر ایجوکشن سے 10ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے پردہ کرنے کی پاداش میں طلبہ کو داخلہ نہ دینے کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مہرین شفق نے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے پردہ کرنے کی وجہ سے اسے داخلہ دینے سے انکار کیا، پردہ کرنا اور اپنی مرضی کا لباس پہننے کا آئینی حق حاصل ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ داخلہ نہ دینے پر جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے جی سی یونیورسٹی انتظامیہ اورمحکمہ ہائرایجوکیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دس ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔