ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیرملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان
منگل 18 اگست 2015 22:06
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں37 ، جبکہ مظفر آباد17، گجرات،گڑھی دوپٹہ 4 اور قصور میں 1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43 ،سکھر، سبی، چلاس، روہڑی، بھکر اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.