اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں کے داخلوں کا آغاز

یونیورسٹی تعلیم عام کر کے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے، رسول بخش بہرام

منگل 18 اگست 2015 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2015ء کے داخلے شروع ہو چکے ہیں بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رسول بخش بہرام نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کی ڈگری عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور یونیورسٹی میں میٹرک، ایف اے، ایف ایس سی، بی اے، بی ایڈ، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی تک تقریباً 150 سے زائد پروگرام میں داخلے شروع ہیں۔

(جاری ہے)

رسول بخش بہرام نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی تعلیم کو عام کر کے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے ویژن کے مطابق اوپن یونیورسٹی لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے اور لاہور ریجن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 2013ء ، 2014 اور 2015ء میں پاکستان بھر میں طلبہ کے داخلوں کے حوالے سے، لاہور ریجن پاکستان کا سب سے بڑا ریجن ہے ۔ رسول بخش بہرام کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات سمسٹر خزاں کے داخلہ فارم اوپن یونیورسٹی کے سیل پوائنٹس، ریجنل آفس رضا بلاک اقبال ٹاؤن یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :