کراس بارڈر فائرنگ:عالمی میڈیا کو ایٹمی جنگ کی ”بُو“ آنے لگی، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کی تجویز
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 11:27
نیویارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 اگست 2015 ء) : عالمی میڈیا نے پاک بھارت بارڈر پر کراس بارڈر فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایٹمی جنگ کے خطرات محسوس کرنا شروع کردیے ہیں اور دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر بذریعہ مذاکرات حل کرنے اور عدم تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز“ نے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر بذریعہ مذاکرات حل کرنے اور اس معاملے پر جلد از جلد مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کو سخت گیر رویے سے باز رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
مذکورہ اخبار نے اپنے ادارتی نوٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی کہ اگر کشمیر سمیت کسی مسئلے پر دونوں ممالک میں جنگ چھڑی تو پاکستان سے زیادہ طاقتور ہونے کے باوجود بھارت کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔(جاری ہے)
اخبار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو سخت گیر لہجے اور رویے کی بجائے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیر کا مسئلہ فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے دونوں ممالک کو مشیروں کی سطح پر مذاکرات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
دونوں ممالک کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ انہیں کشیدگی پر کس طرح قابو پانا ہے، ایٹمی طاقت کے حامل دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ کرکسی صورت جنگ تک نہیں پہنچنی چاہئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ کشمیر کا پچاس سالہ دیرینہ مسئلہ دونوں ممالک میں تشدد کا باعث بن چکا ہے جس کے باعث مختلف اوقات میں تشدد بڑھ جاتا ہے اور گذشتہ کچھ عرصے میں اٹھنے والی تشدد کی یہ لہر بھی خطر ناک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.