پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کے دوران سعودی عرب نے بھرپور ساتھ دیا، دونوں ممالک کے عوام میں اٹوٹ برادرانہ رشتے ہیں ، حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کی سعودی سفیر سے ملاقات میں گفتگو، دہشت گردی کے واقعات پر اظہار تشویش
جمعرات 20 اگست 2015 17:45
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد اﷲ زہرانی سے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
مسلم لیگی قائدین نے پاکستان کیلئے سعودی فرمانرواؤں، شاہی خاندان اور عوام کے اقدامات و جذبات کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر دلی تشکر کا اظہار کیا کہ انہوں نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی دل کھول کر امداد و حمایت کی ہے اور ایک وقت میں جب پاکستان کو اقتصادی پابندیوں کا سامنا تھا تو سعودی عرب نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں اٹوٹ برادرانہ رشتے ہیں جنہیں ہر پاکستانی نہایت احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری دو جنگوں کے علاوہ زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت، سعودی عرب نے ہماری بھرپور حمایت و امداد کی جبکہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے لیے سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے اور ہمیں وہاں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے اور ہماری جماعت نے یمن کے تنازعہ میں پاک فوج کو فوری طور پر حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے بھیجنے پر زور دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.