نرسنگ مقدس پیشہ ہے، پاکستان کو کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کا نرسنگ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 20 اگست 2015 18:08
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ نرسنگ مقدس پیشہ ہے اور نرسسز کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پاکستان کو کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات نرسنگ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سیکرٹری کیڈ خالد حنیف، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر مجید اور وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔
انہوں نے نرسنگ سکول کے منصوبے کا آغاز 2010ء میں کیا جس پر 40 ملین روپے کی لاگت آئی ہے، اس سکول میں 100 نرسز ڈپلومہ کر سکیں گی، بعد میں اس سکول کو کالج کا درجہ دیدیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میرے دور میں سکول تیار ہوا ہے اور اس کے افتتاح پر بے حد خوش ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نرسنگ بہت مقدس پیشہ ہے، ہمارے ملک میں کوالیفائیڈ نرسز کی ضرورت ہے کیونکہ ڈاکٹر کے علاج کے بعد مریض کا زیادہ خیال رکھنا نرسز کا کام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نرسز سکول کو اپ گریڈ کر کے اسے بہت جلد کالج کا درجہ دیدیا جائے گا۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ پمز ہسپتال کو آپس میں جوڑنے کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میں خود پولی کلینک ہسپتال کا مریض رہ چکا ہوں، میں اس ہسپتال کی توسیع پر توجہ دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہیلتھ الاؤنس کو منجمند کرنے کا فیصلہ وزارت خزانہ کا ہے، معاملہ کو اٹھایا گیا ہے، امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.