امریکی سفیر کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے امریکی تعاون کے عزم کا اعادہ
جمعرات 20 اگست 2015 20:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں پریسٹن یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اس تقریب کا انعقاد آرکیاجیکل اینڈ ہسٹوریکل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پریسٹن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
جس میں پاکستانی حکومت کے سینئر حکام بشمول انسانی حقو کے قومی کمیشن کے چیئرمین علی نواز چوہان ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، غیر ملکی سفیروں اور یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کیا گیا ۔تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان میں اپنے تین سالہ دور کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو معاشی ترقی ، سیاسی استحکام اور انفرادی ترقی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اسی لئے امریکہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں تعلیم فطری طور پر ایک کلیدی ستون کا مقام رکھتی ہے انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلیمی شراکت کو اجاگر کیا جس کا نتیجہ دنیا کے سب سے فعال تعلیمی اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کی صورت میں برآمد ہوا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.