پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے،صدرممنون
اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، صدر کی بیلجیئم کے سبکدوش ہونیوالے سفیر پیٹر کلائیس سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے اور امید ہے کہ بیلجیئم کی کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس سے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے عوامی سطح پر وسیع تر روابط اور پارلیمانی ثقافتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی شعبہ میں بیلجیئم سے استفادہ کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین زیادہ اشتراک کار تجویز کیا۔ صدر ممنون حسین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پیٹر کلائیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کی آئندہ زندگی اور ذمہ داریوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیٹر کلائیس نے پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے قیام کے دوران پاکستان کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.