نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ‘ 42فیصد کامیاب ،1لاکھ 45ہزار 256امیدوار ناکام

جمعہ 21 اگست 2015 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ، کامیابی کا تناسب 42.28رہا ۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،امتحانات میں 2لاکھ 51ہزار 641امیدواروں نے حصہ لیا،جس میں 1لاکھ 6ہزار 385امیدوار کامیاب جبکہ 1لاکھ 45ہزار 256امیدوار ناکام ہوئے۔کامیابی کا تناسب 42.28۔ترجمان کے مطابق ناکام امیدوار بھی دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرینگے لیکن میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016ء میں نویں کے امتحانات دیں گے۔