پنجاب یونیورسٹی بی اے / بی ایس سی کے نتائج کا اعلان27 اگست کوہو گا

جمعہ 21 اگست 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء )پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان2015ء کے نتائج کا اعلان27اگست2015ء کوہوگا۔جبکہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباو طالبات کے اعزاز میں تقریب28اگست 2015ء صبح 9بجے منعقد ہوگی۔