بالی ووڈ اداکارہ پلوی شاردا کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا
ہفتہ 22 اگست 2015 12:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پلوی شاردا کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27سالہ اداکارہ گارتھ ڈیوس کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’ لائن ‘ میں ہالی ووڈ اداکارہ نکل کڈمین کیساتھ کام کریں گی اور ان کا کردار فلم کے ہیرو دیو پٹیل کی دوست کا ہوگا ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں پلوی شاردا نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ کہ ممبئی فلموں میں کام کی خواہش لے کر آئی تھی اور یہاں 2 بڑے اداکاروں کیساتھ کام کرنے کے باوجود میرے پاس اس وقت بالی ووڈ کی کوئی فلم نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے مزید کام کرنے کی کوئی پیشکش کی ہے جس سے بہت مایوس ہوئی، گزشتہ برس ہالی ووڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی تو فوراً حامی بھر لی ۔
اب اپریل اور مئی میں ملبورن میں پیدا فلم کے کچھ مناظر عکس بند کروائے ہیں اس دوران مجھے نکول کڈمین اور فلم کی دوسری کاسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ ان دنوں مکمل طور پر آرام کررہی ہوں اور جونہی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگی میں پھر سے مصروف ہوجاوٴں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں برس آسٹریلین کرکٹر بریٹ لی کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’ان انڈین‘ میں خصوصی کردار میں نظر آؤنگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.