کم نتائج دینے والے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

ہفتہ 22 اگست 2015 14:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں جماعت نہم کے امتحانات میں 40 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تعلیمی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے امتحانات میں اچھی اور بری کارکردگی پر انعام اور سزاء دینے کا اعلان کررکھا ہے جن تعلیمی اداروں کے نتائج 40 فیصد سے اچھے ہیں ان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو انعام جبکہ جن تعلیمی اداروں کے نتائج 40 فیصد سے کم رہے ہیں انہیں ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ امتحانات میں وہ لوگ بہتر نتائج دے سکیں۔