تعلیمی اداروں کے معلمین کی تھوڑی سی توجہ کے باعث طلباء کی چھپی صلاحیتیں نکھر سکتی ہیں، پرنسپل زین العابدین

ہفتہ 22 اگست 2015 14:52

مانسہرہ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سرکاری تعلیمی اداروں کے معلمین کی تھوڑی سی توجہ کے باعث طلباء کی چھپی صلاحیتیں نکھر سکتی ہیں جن کا طلباء کے والدین کو بھی علم نہیں ہوتا، سرکاری معلمین وسیع تجربہ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جی ایچ ایس لبڑ کو ٹ کے پرنسپل زین العابدین نے ماسٹر افتخار احمد کی طرف سے بلائی گئی پی ٹی سی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کا نتیجہ بہتر ہوتا ہے۔ میٹنگ میں جی پی ایس اور جی پی ایچ ایس لبڑ کوٹ کے تمام اساتذہ نے شر کت کی، اس کے علاوہ میٹنگ میں ممبران پی ٹی سی ثناء الحق بھائی اور سید عبدالرزاق شاہ بخاری بھی شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دیر سے یا غیر حاضر طلباء پر جرمانہ کیا جائے تاکہ وہ اس حرکت سے بازآ جائیں اور اس جرمانے کو لائق و فطین بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔ اجلاس میں ماسٹر افتخار احمد، ماسٹر حفیظ الرحمن، ماسٹر عبدالرزاق، ملک ماسٹر عبدالسلام، ماسٹر امجد، ماسٹر عبدالشکور،ماسٹر قاری شیرافضل، ماسٹر نثار خان اور دیگر نے شرکت کی۔