سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 836 ریلیف کیمپ قائم کرکے تین لاکھ افرادکورہائش دی ہے،150 میڈیکل کیمپ بھی متاثرین کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،این ڈی ایم اے حکام
ہفتہ 22 اگست 2015 21:12
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں 836 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان ریلیف کیمپوں میں تقریباً تین لاکھ چھ ہزار 885 افراد کو رکھا گیا ہے۔
(جاری ہے)
این ڈی ایم اے کی طرف سے 150 میڈیکل کیمپ بھی مختلف متاثرہ علاقوں میں قائم کئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 14 لاکھ 78 ہزار 436 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے جن میں سے 11 لاکھ 97 ہزار 932 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب سے جانی نقصانات کے علاوہ 23 ہزار 924 گھر تباہ ہوئے اور تین ہزار 932 دیہات زیر آب آئے۔ تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار 327 خیمے، پانچ ہزار 303 ٹن راشن، چھ ہزار 500 ترپالیں اور دس ہزار 199 کمبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.