نواز شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ‘ شاہ علام قادر
اتوار 23 اگست 2015 16:28
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق اسپیکر اسمبلی شاہ غلا م قادر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا اور کشمیری مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے دوٹوک مؤقف پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی شکرگذارہیں کہ انہوں نے ہندستان سمیت عالمی دنیا پر ایک بار پھر واضح کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں اورکشمیریوں کی شمولیت کے بغیر کسی بھی سطح کے مذکرات سود مند ثابت نہیں ہو سکتے اور نہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب پور ا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گذشتہ68سالوں سے بندوق کی نوک پر مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے لیکن ہندوستان یاد رکھے کی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلا نہیں جا سکتا اور جلد یا بدیر دونوں ملکوں کو مذاکرات کی طرف آنا ہی ہوگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب اور دورہ امریکہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر جس جرأت اور بہادری عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا وہ لائق تحسین اور پوری کشمیر ی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرا سمبلی اسپیکر کی شرکت کے بارے میں حکومت پاکستان درست فیصلہ کیا جس کشمیر یوں کی تحریک آزادی اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کی قربانی تو دے دی لیکن مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جو مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کی کشمیری قوم کیساتھ غیر متزل وابستگی کا ثبوت ہے۔شاہ غلام قادر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ دیہاتوں میں آباد لوگ نقل مکانی پر مجبور اور گھر بار ، مال مویشی اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی متاثرین لائن آف کنٹرول سے ملاقات اور اور بے گھر افراد کی مالی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کشمیری قوم کے محسن ہیں انہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں آزاد کشمیر کے عوام کی مدد کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.