زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے روس کی منڈی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، ایف پی سی سی آئی
اتوار 23 اگست 2015 17:46
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹیکلچر اینڈ فوڈ ایکسپورٹ کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے روس کی منڈی پر خصوصی توجہ اور اس مقصد کیلئے خصوصی نمائشیں منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
23 اگست۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ روسی تاجر و درآمد کنندگان پاکستان سے کاروباری روابط بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روس کی زرعی درآمدات کا سالانہ حجم 40 ارب ڈالر ہے اور یورپی ممالک سے درآمدات پر پابندی کی وجہ سے 23.5 ارب ڈالر کی درآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اپنی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔
احمد جواد نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت کا حجم 550 ملین ڈالر ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ روس میں سمندری غذا کی درآمدات کی طلب بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی سطح پر ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے روس کے مختلف شہروں میں تجارتی نمائشیں منعقد کرنی چاہئیں تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.