` وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا تعزیتی پیغام`

پیر 24 اگست 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے سینئر صحافی اور کالم نگار توفیق بٹ کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔