`پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقالہ نویسی مقابلوں کا انعقاد `

پیر 24 اگست 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مسند ہجویری کے زیر اہتمام ”سید علی ہجویری اور قیام ِ پاکستان “ کے موضوع پر پنجاب کی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء طالبات کے مابین مقالہ نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہاہے ہے جس میں اول ، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کوبالترتیب 25ہزار، 15ہزار اور 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مقالہ دس سے پندرہ صفحات کے اندر ہونا چاہیے جو جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اکتوبر 2015ء ہے۔